یواے ای : ملازمین سے دھوپ کے اوقات میں کام کرانے پر پابندی

Wait 5 sec.

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دھوپ کے اوقات میں ملازمین سے کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو 3 ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔گلف نبوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسم گرما کے دوران کھلے آسمان تلے اور براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی آج سے نافذ ہوگئی ہے۔ یہ پابندی 15 جون بروز اتوار سے شروع ہو کر 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور اماراتائزیشن کے مطابق ہر سال نافذ کی جانے والی اس پابندی کا مقصد کارکنان کو شدید گرمی سے لاحق ہونے والی بیماریوں اور دیگر صحت کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ پابندی کے تحت دوپہر 12:30 بجے سے 3:00 بجے تک کھلی جگہوں پر کام کرنا ممنوع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں یہ اقدام 21 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا، وزارت نے کہا کہ خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے ٹول فری نمبر، ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن پر دی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ امارات میں دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے لیے سزائیں مقرر ہیں۔ حکومت فی کارکن 5 ہزار درہم جرمانہ مقرر کیے ہوئے ہے اور اس کی انتہائی حد 50 ہزار درہم ہے۔