سین فرانسسکو سے ممبئی جا رہی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔ طیارے کو کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پر اُتارا گیا اور اس کے بعد سبھی مسافروں سے اسے خالی کرایا گیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق طیارہ کے بائیں انجن میں کچھ دقت آ گئی تھی۔یہ معاملہ پیر-منگل کی دیر رات کا ہے۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 180 رات 12:45 بجے کولکاتا ایئر پورٹ پر اُتری۔ حالانکہ انجن میں خرابی ہونے کی وجہ سے طیارہ کو اڑان بھرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ آج صبح 5:20 بجے اناؤنسمنٹ کرتے ہوئے مسافروں کو طیارہ سے نیچے اترنے کی گزارش کی گئی۔فلائٹ کے کیپٹن نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ مسافروں کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔ انجن میں خرابی کی وجہ سے طیارہ کو ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ اس لیے مسافروں کو طیارہ سے اتار دیا گیا۔ اب ائیر انڈیا کی دوسری فلائٹ کا انتظام کیا جائے گا یا انجن ٹھیک ہونے کے بعد ہی یہ فلائٹ ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔VIDEO | Kolkata: An Air India flight from San Francisco to Mumbai via Kolkata suffered a technical snag in one of its engines, requiring passengers to be deplaned during a scheduled halt at the city airport early on Tuesday. Flight AI180 arrived on time at the city airport at… pic.twitter.com/0MSUiiwPdZ— Press Trust of India (@PTI_News) June 17, 2025اس سے پہلے پیر کو بھی ہانگ کانگ سے دہلی جا رہی فلائٹ اور دہلی سے رانچی جا رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو واپس ہونا پڑا تھا۔ ہانگ کانگ سے دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ AI315 میں تکنیکی خرابی کی بات سامنے آئی تھی۔ یہ اڑان بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کی تھی۔ وہیں دہلی سے رانچی جانے والی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کو مشتبہ تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد واپس دہلی ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ بوئنگ 787 میکس 8 طیارہ کو شام 6:20 بجے رانچی کے برسا منڈا ہواڈے پر اترنا تھا۔قابل ذکر ہے کہ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد مسافروں میں کافی خوف و دہشت ہے۔ اس حادثے میں اب تک 275 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ کولکاتا میں بھی جب مسافروں کو انجن میں خرابی کی بات کہہ کر اُتارا گیا تو ان کے چہرے پر خوف دیکھا جا سکتا تھا۔