ایئر انڈیا کی پرواز کو تھائی لینڈ میں بم کی اطلاع ملنے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی، پرواز تھائی لینڈ سے دہلی کے لئے روانہ ہورہی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو جمعہ کے روز بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔تھائی لینڈ کے ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فلائٹ AI 379 نے 156 مسافروں کو لے کر اڑان بھری تھی، مگر دھمکی موصول ہونے کے بعد طیارے کو واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔یاد رہے کہ بھارتی ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کو پچھلے 10 ماہ کے دوران تقریباً 1000 جعلی کالز اور پیغامات موصول ہوئے ہیں، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے سبب 265 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کا شکار ایئر انڈیا 787 کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔بھارتی طیارے کے تباہ ہونے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئیبدقسمت طیارے میں سوار ایک شخص، حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن جانے والی پرواز میں 169 ہندوستانی مسافر، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔