خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

Wait 5 sec.

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، وہ پڑوسی ملک کے ڈکٹیٹر کی قسمت کو یاد رکھیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں وہ بھی اسی طرح انجام کو پہنچ سکتے ہیں، جیسا عراق کے معزول صدر صدام حسین کا ہوا تھا۔کاٹز کا کہنا تھا کہ خامنہ ای پڑوسی ملک کے ڈکٹیٹر کی قسمت کو یاد رکھیں، جس نے اسرائیل کے خلاف یہی کچھ کیا تھا جو وہ آج کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران کے رہائشیوں کیلئے اسرائیلی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے کہا تہران میں حکومت اور فوجی اہداف کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔مزید پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کو مارنے سے ہی تنازع ختم ہوگا، نیتن یاہویاد رہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا تھا اسرائیل اعلیٰ ایران لیڈر کو قتل کرنے کے امکان کو مسترد نہیں کرے گا جس سے تنازع ختم ہو جائے گا۔اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو ویٹو کرنے کی تردید کر دی۔