طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ گجرات بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے جو انکا آخری سفر ثابت ہوا

Wait 5 sec.

سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی بدقست ایئرانڈیا کے طیارے میں سوار تھے اور بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے جو انکا آخری سفر ثابت ہوا۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں تمام 242 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی ایئر انڈیا کے اس طیارے میں سوار تھے، میڈیا رپورٹس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع تھی تاہم اب تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔خبروں کے مطابق 68 سالہ وجے روپانی طیارہ میں 2-ڈی سیٹ پر بیٹھے تھے، وہ لندن میں اپنی بیٹی رادھیکا سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی بیوی انجلی بین 6 ماہ سے لندن میں ہی مقیم ہیں، بوہ اہلیہ کو واپس لینے لندن جارہے تھے۔راجکوٹ میں وجئے روپانی کے ایک پڑوسی نے بتایا کہ ’’طیارہ حادثہ کی خبر نے سبھی کو پریشان کر دیا ہے، ہم سب بہت فکر مند ہیں۔ ٹی وی اور فون پر اَپڈیٹ دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ طیارہ نے احمد آباد میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1:38 پر پرواز بھری تھی لیکن چند منٹوں بعد ہی طیارہ قریب ہی واقع ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گرپڑا۔مسافروں میں 169 بھارتی شہری سوار تھے جبکہ 53 مسافر کا تعلق برطانیہ سے تھا، ایئرانڈیا کے طیارے میں 7 پرتگالی اور 1 کینیڈین شہری بھی سوار تھا، اطلاعات کے مطابق صرف ایک مسافر ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگانے کے بعد بچنے میں کامیاب ہوا۔بھارتی طیارہ حادثے میں وہ خوش قسمت خاتون جو زندہ بچ گئی