ویڈیو: بھارت طیارہ حادثے میں ایک مسافر چھلانگ لگانے کے باعث بچ گیا

Wait 5 sec.

بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے دوران ایک مسافر چھلانگ لگانے کے باعث بچ گیا۔بھارتی میڈیا نے مسافر کی فوٹیج نشر کی ہے جس نے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگائی تھی، مسافر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خوش قسمت مسافر کی سیٹ الیون اے تھی جبکہ اس کانام وشواش بتایا گیا ہے جو بھارتی نژاد برطانوی شہری ہے۔مسافر کا کہنا تھا کہ اڑان بھرتے ہی 30 سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ خرابی ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/06/plane.mp4واضح رہے کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 241 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ دو مسافر خوش قسمتی سے بچ گئے۔ایک خاتون مسافر بھومی چوہان ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچی تھی اور طیارے میں سوار نہ ہوسکیں۔طیارہ ہاسٹل پر گرنے کے باعث ایم بی بی ایس کے 3 طلبہ ہلاک، 45زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔