ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، نیتن یاہو

Wait 5 sec.

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، ایران کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے ایران کے جوہری افزودگی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو نطنزجوہری تنصیب کو بھی نشانہ بنایا، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے اور ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی جتنے دن لگیں گے تب تک جاری رہے گی، اسرائیل کی بقا کیلئے ایران کی جوہری تنصیبات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔دوسری جانب ایران پر حملے کے بعد اسرائیل نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ایران میں جوہری تنصیابت کو نشانہ بنایا گیا، ایران سے اب کوئی ایٹمی خطرہ نہیں رہا ہے، ایران میں سینئر فوجی اور سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہیدواضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے، فضائی حملوں میں جوہری اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل نے جمعہ کی صبح درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا