اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید 2 فوجی جنرل شہید

Wait 5 sec.

اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہریوں میں جوہری تنصیبات پر حملوں میں مزید دو فوجی جنرل شہید ہوگئے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اور ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ تہران پر صیہونی حکومت کے حملے میں مسلح افواج کے دو جنرل مہدی ربانی اور جنرل غلام رضا محرابی شہید ہوگئے۔Senior officials of Iran’s Armed Forces, General Mehdi Rabbani and General Gholamreza Mehrabi, were martyred in the Zionist regime’s attack on Tehran.Follow Press TV on Telegram: https://t.co/boCY50qN7H pic.twitter.com/1RG2mCR9sf— Press TV (@PressTV) June 14, 2025جنرل غلام رضا محرابی جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس کے ڈپٹی سربراہ تھے جبکہ جنرل مہدی ربانی ایرانی فوج کے آپریشنز کے ڈپٹی سربراہ تھے۔دوسری جانب سے ایرانی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی کے حملوں میں اب تک 60 شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں سے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی، تصاویر سامنے آگئیں13 جون کی علی الصبح اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے متعدد حملے کیے جن میں اعلیٰ عہدوں پر فائز فوجی جنرل، سائنسدان و افراد شہید ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی اہم شخصیات:مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور ایرانی سپریم لیڈر کے بعد دوسرے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل محمد باقریسربراہ پاسداران انقلاب جنرل حسین سلامیبریگیڈیئر آئی آر جی سی کی فضائیہ کے کمانڈر جنررل امیرعلی حاجی زادہمسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان اچیف جنرل غلام علی راشدایرانی جوہری تنظیم کے سابق سربراہ اور نیوکلیئر فزکس میں پی ایچ ڈی کے حامل فریدون عباسیاسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی ٹہزانجیجوہری انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے حامل عبدالحمید منوچہرشاہد بہشتی یونیورسٹی میں نیوکلیئر انجینئرنگ کے پروفیسر احمد رضا ذولفقاریجوہری سائنسدان متلب زادہ و اہلیہ