بنگلہ دیشی ہائی کمشین جانے پر بضد دہلی بی جے پی صدر ویریندر سچدیوا کو تھانہ لے گئی پولیس

Wait 5 sec.

دہلی بی جے پی صدر ویریندر سچدیوا کو پولیس حراست میں چانکیہ پوری پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ وہ پارٹی کارکنان کے ساتھ بنگلہ دیش میں رویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر مبینہ حملہ کے خلاف دہلی واقع بنگلہ دیشی ہائی کمیشن پر احتجاج کرنے جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ احتجاج میں شامل پارٹی کارکنان کو بھی تھانہ لے جایا گیا ہے۔ بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر نے تھانہ جانے سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’رویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر جس طرح سے بنگلہ دیش میں حملہ کیا جا رہا ہے، اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘#WATCH | Delhi BJP leaders and state party President Virendraa Sachdeva were taken to the Chanakyapuri Police station while they were on the way to the Bangladeshi High Commission to protest against the alleged attack on Rabindranath Tagore's ancestral home in Bangladesh https://t.co/bGY0qbRcVp pic.twitter.com/2t2B1QB0Nl— ANI (@ANI) June 16, 2025نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ بنگالی ثقافت کے ساتھ ساتھ ہندو ثقافت پر بھی حملہ ہے۔ ان حملہ کو جو بنیاد پرست طاقتیں ہوا دے رہی ہیں، ان کے خلاف آج ہم بنگلہ دیش کے سفارت خانہ پر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ انہیں ایک میمورنڈم پیش کرنے جا رہے ہیں کہ اس طرح کی حرکتوں کو ہندوستان کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گا۔‘‘ سچدیوا نے یہ بھی کہا کہ اگر بنیاد پرست طاقتیں وہاں سر اٹھا رہی ہیں تو بنگلہ دیشی حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسی بنیاد پرست طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔بی جے پی ریاستی صدر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ہندوستان میں جن گن من بولا جاتا ہے تو وہاں آمار سونار بنگلہ بولا جاتا ہے۔ ایسے گرودیو جن کی عظمت کو دنیا سلام کرتی ہے، ان کے آبائی گھر پر بنگلہ دیش کی کچھ بنیاد پرست طاقتیں حملہ کر رہی ہیں۔ یہ نہ صرف رویندر ناتھ ٹیگور کی توہین ہے بلکہ یہ ہر ایک ہندو کی توہین ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’یہ حملہ ہماری بنگالی تہذیب کے ساتھ ہندو تہذیب پر بھی ہے۔‘‘