تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیلی ٹی وی چینلز کو فوری انخلا کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی سرکاری ٹی وی چینل N12 اور N14 کی عمارتیں فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، یہ حکم اسلامی جمہوریہ ایران کی نشریاتی سروس کے خلاف صہیونی جارحانہ حملے کے جواب میں آیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا، جب میزائل عمارت پر گرا تو خاتون اینکر سحر امامی لائیو نشریات کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھا رہی تھیں۔ اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے تصدیق کی کہ انھوں نے تہران میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو نشانہ بنایا ہے۔تہران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیںپوری دنیا نے ایک ویڈیو میں دیکھا کہ ایران کی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے اسٹوڈیو میں واپس آ گئی، سحر امامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لیں، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ٹی وی کا اسٹوڈیو ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ایرانی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے آگئیجس وقت اسرائیلی حملہ کیا گیا اینکر نے جملے ادا کیے کہ یہ سچ پر ایک جارح کا حملہ ہے، حملے کے بعد دوبارہ نشست پر براجمان ہونے کے بعد سحر نے گفتگو جاری رکھی۔ الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ سحرامامی ایران کی معروف ترین نیوز اینکرز میں سے ایک ہیں، سحر امامی نے نشریات میں للکارتے ہوئے کہا کہ آپ جو سن رہے تھے وہ سچ پر حملے کی آواز تھی۔