ویڈیو: اسرائیل کا 2300 کلومیٹر دور مشہد پر حملہ

Wait 5 sec.

اسرائیل نے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد کو 2300 کلومیٹر دور سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے جاری بیان میں مشہد ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اب تک کا طویل ترین فاصلے سے کیے جانے والا حملہ ہے۔غارات عنيفة استهدفت مطار مشهد في ايران pic.twitter.com/vKZbHdlvCa— عمر مدنيه (@Omar_Madaniah) June 15, 2025فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمال مشرقی ایران کے مشہد ہوائی اڈے پر ایک ایرانی ایندھن بھرنے والے طیارے پر بمباری کی جو اسرائیل سے تقریباً 2,300 کلومیٹر دور ہے، یہ "آپریشن کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ دور حملہ تھا۔فوج کا کہنا ہے کہ "ایئر فورس پورے ایران میں فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔”#عاجـــــــــــــلعدوان صهيوني قرب مرقد الامام الرضا عليه السلام بمدينة مشهد المقدسة pic.twitter.com/fFXtY2ovle— ميرزا ام جهاد (@merza500) June 15, 2025ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مشہد میں 2 مقامات پر حملے کیے ہیں تاہم مشہد ایئرپورٹ اور رن وےکو نقصان نہیں پہنچا۔مشہد ہوائی اڈے پر حملہ ممکنہ طور پر اسرائیلی فضائیہ کی اب تک کی سب سے دور کی اسٹرائیک ہے۔ 1985 میں، آئی اے ایف نے تیونس میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جو اسرائیل سے 2,000 کلومیٹر سے بھی زیادہ دور تھا۔