فیملی کے درمیان ہونے والے جگھڑے اگر اپنی حدود پار کر جائے تو اس سے نہ صرف تعلقات خراب ہوتے ہیں بلکہ انسانیت کا خون بھی بہہ جاتا ہے ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے علاقے شیریر میں زمین اور نالے کے پانی کے بہاؤ کے تنازع پر پوتے نے اپنے دادا کو تلوار سے وار کر کے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دادا اور پوتے کے درمیان معمولی جگھڑا خونی تنازع میں بدل گیا، معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب بڑے بھائی رام ناگنی سنگھ اور شنکر سنگھ کے درمیان جھگڑا ہوا۔دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹ، پتھر اور لاٹھی برسانا شروع کر دی اسی دوران رام ناگنی سنگھ کا پوتا پریانشو سنگھ تلوار لے کر آیا اور اپنے ہی دادا شنکر سنگھ پر حملہ کر دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت 60 سالہ خوشحال کسان شنکر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔