چین کے 3 طیارہ بردار بحری جہاز پہلی بار کھلے سمندر میں

Wait 5 sec.

چینی طیارہ بردار بحری جہاز پہلی بار کھلے بحرالکاہل میں آگئے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے 3 طیارہ بردار بحری بیڑے مختلف علاقوں میں تعینات کردیئے۔امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق چینی طیارہ بردار بحری جہاز فلپائن، جاپان اور کوریا کے قریب سمندروں میں مشقوں کیلئے موجود ہیں، چین کے نئے طیارہ بردار جہاز ’’فوجیان‘‘ نے بھی اپنی آزمائش پوری کرلی۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ماہرین اور حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے چین کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے جنگی گروپ (کیریئر اسٹرائیک گروپس) جدید ترین ٹیکنالوجی کی آزمائش کی خاطر پوری طاقت کے ساتھ سمندر میں سرگرم رہے۔اس حوالے سے ترجمان چینی بحریہ کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں معمول کی تربیت کا حصہ ہیں کسی ملک کو نشانہ نہیں بنایا ہم دور دراز علاقوں میں اپنے آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔سی این این کے مطابق عالمی تجزیہ کاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کا تیسرا طیارہ بردار جہاز فوجیان جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹا پولٹ نظام سے لیس ہے، چین دنیا کی سب سے بڑی بحری طاقت بن چکا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کا نیا طیارہ بردار جہاز’’ٹائپ004‘‘نیوکلیئر پاورڈ ہے، چین کا بحری بیڑا اب بحرہند اور بحر اوقیانوس تک رسائی حاصل کرچکا ہے، امریکا کے بعد چین وہ واحد ملک ہے جو کئی کیریئر گروپس سمندر میں چلا رہا ہے۔