ایران نے تل ابیب پر میزائلوں سے بڑا حملہ کردیا

Wait 5 sec.

ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے بڑا حملہ کردیا جس کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا، ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تل ابیب میں مسلسل سائرن بجنے کی آوازیں آرہی ہیں، شہریوں کو بنکر میں جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اسرائیلی فوج نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل داغے گئے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔خبر کی اپڈیٹ جاری ہے