بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Wait 5 sec.

پاکستان سے خوفزدہ مودی سرکار نے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی سکھ پھر مودی کے نشانے پر آگئے، معروف یوٹیوبر جسبیرسنگھ کو پاکستان کے لیےجاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس گوراویادو نے کہا کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جسبیر سنگھ جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا سے رابطے میں تھا۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday)دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024 میں پاکستان کے دورے کیے، سکھ یوٹیوبر کے موبائل سے پاکستان سے جڑے نمبرز برآمد ہوئے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسبیر سنگھ کا احسان الرحیم عرف دانش سے بھی رابطہ تھا، بھارتی حکومت نے سکھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنان کو نگرانی میں لے لیا۔مودی سرکار سوشل میڈیا پر سکھ شناخت کے اظہار کو جاسوسی سے جوڑنےکی سازش کررہی ہے، سوشل میڈیا پر جسبیر کے اکاؤنٹس کو بند اور پوسٹس ڈیلیت کردی۔بھارتی یوٹیوبر جیوتی 4 پاکستانی ایجنٹس کےساتھ رابطے میں تھی، بھارتی حکام کا الزامسکھ فار جسٹس کے حامیوں پر یواےپی اے  جیسے سخت قوانین کا اطلاق ہے، بھارت میں خالصتان کا لفظ بولنے پر غداری کے مقدمات درج ہیں، بھارتی پنجاب میں عام شہریوں کو بھی انٹیلی جنس واچ لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔