حسن میرے دوست احمد کا بیٹا ہے اب تو خیر سے انیس، بیس سال کا نوجوان ہے جب وہ چار سال کا ہوا کرتا تھا تو اس کے چھوٹے سے دماغ میں جتنی معلومات ہوتی تھیں وہ اسے بروئے کار لانے پر یقین رکھتا۔ اگر اس سے پوچھا جاتا کہ چھ اور چھ کتنا ہوتا ہے تو فوری طور پر متوقع جواب ہوتا کہ "تین، چار یا آٹھ" کیونکہ اسے آٹھ سے آگے گنتی نہیں آتی تھی۔ ایک مرتبہ میں، احمد اور حسن شام کی سیر کے لیے نکلے تو راستے میں حسن کی باتوں سے محظوظ ہونے کی غرض سے، میں نے ایک نیم کے درخت کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کہ یہ کون سا درخت...Read more