ایران معاہدہ کرے یا نتائج کے لیے تیار رہے، امریکا

Wait 5 sec.

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کے لیے تیار رہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کررہے، ایران کو معاہدے کے لیے تفصیلی معاہدہ پیش کرچکے ہیں اب وہ معاہدہ کرے یا پھر نتائج کے لیے تیار رہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تنازع کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صدر ٹرمپ امریکا کو دنیا کی بہترین فوجی قوت بنانا چاہتے ہیں، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ان کے سوال کیا کہ امریکا میں ہزاروں کسان بغیر دستاویز کے موجود ہیں، ڈی پورٹ سے فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہوگا؟جواب میں کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کیا جائے، ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے غیرملکی قانونی طریقے سے کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ روبیو کے پاس ویزے منسوخ کرنے کا حق ہے، امریکی سلامتی کے خلاف جانے والوں کے ویزے منسوخ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا جو ریاستی اہلکار ڈیپورٹیشن پر تعاون نہیں کرے گا انہیں سزائیں دی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ اور چینی صدر کے درمیان اچھا تعلق ہے جلد بات چیت ہونے جارہی ہے۔فلسطین کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ میں امداد جاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔