لندن : قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا اور جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔عدالت نے لندن میں ترک قونصل خانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے ترک نژاد ملعون کو مجرم قرار دے کر اس پر دو سو چالیس پاؤنڈز کا جرمانہ کر دیا۔ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں ڈسٹرکٹ جج جان میک گاروا نےکہا یہ عمل انتہائی اشتعال انگیز تھا۔ملعون کے وکیل نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ 2008ء میں منسوخ شدہ توہین مذہب کے قانون کو دوبارہ زندہ کرنے کے مترادف ہے تےو پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ توہینِ مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ عوامی بدنظمی کی وجہ سے دائر کیا گیا تھا۔جس پر جج جان میک گاروا نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پراسیکیوشن کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے ہی اپنا فیصلہ سنایا ہے، اس کیس کو توہین مذہب کے قوانین کو بڑھانے کی کوشش کے طور پر نہیں دیکھتے۔یاد رہے تیرہ فروری کو لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر 50 سال کے ترک نژاد شخص نے قرآن پاک کی بےحرمتی کرتے ہوئے نعرے لگائے تھے۔