روس افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس اقدام پر طالبان کے مخالفین روس پر تنقید کر رہے ہیں۔ روس کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی حکومت افغانستان کے ساتھ ’انرجی، ٹرانسپورٹیشن، زراعت اور انفراسٹرکچر‘ کے شعبوں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔