جامعہ ملیہ اسلامیہ کا مختلف پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

Wait 5 sec.

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سترہ یونیورسٹی پروگرام کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان کیا اور کل یعنی سترہ جون دوہزار پچیس کو پانچ اسکولوں کے منتخب امیدواروں کے داخلے کی فہرست جاری کردی۔کل یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق یونیورسٹی نے تعلیمی سال دوہزار پچیس چھبیس کے لیے چھبیس اپریل تا تیس مئی دوہزار پچیس تک مختلف کورسیز کے لیے انٹرنس امتحانات منعقد کرائے۔مارچ اور اپریل دوہزار پچیس کے مہینوں میں جامعہ کے زیر اہتما م چلنے والے مختلف اسکولوں میں داخلے کے لیے پانچ شہروں یعنی کولکتہ، سری نگر، پٹنہ،لکھنؤ اور دہلی میں ایک ساتھ انٹرنس ٹسٹ منعقد کرائے گئے تھے۔انٹرنس امتحانات کا یہ مرحلہ بارہ شہروں میں پندرہ جون دوہزار پچیس کو جامعہ ریزیڈینشیل کوچنگ (آر سی اے) کے انٹرنس امتحان کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔شیخ الجامعہ  پروفیسر مظہر آصف اور  پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مختلف اسکولوں، انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ،ڈپلوما اور دیگر پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحانات بہترین انداز میں اور بروقت منعقد کرانے پر دفتر،کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مبارک باد دی۔پروفیسر مظہر آصف نے سال رواں کے شان دار داخلہ پروسیس اور نتائج کے بروقت اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا اور پروفیسر پون کمار شرما، کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر احتشام الحق، ڈپٹی، کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ان کی پوری ٹیم کو فرائض کی انجام دہی میں وقف ہونے،خلوص وسنجیدگی اور سخت کاوش کے لیے انھیں مبارک بادپیش کی۔پروفیسر آصف نے مزید کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ امتحان کی کاروائی اور نتائج کے اعلان کی رفتار کے باب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دوسری یونیورسٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے کہا”مختلف کورسیز کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکاہے اور باقی پروگراموں کے نتائج بھی آئندہ چند دنوں میں آجائیں گے۔انھوں نے کہاکہ نو سے زیادہ شہروں میں ایک اعشاریہ دو لاکھ سے زیادہ درخواست دہندگان کے لیے انٹرنسٹ ٹسٹ کرانے، اس کی تحسیب اور نتائج کے اعلان میں جامعہ دوسری یونیورسٹیوں سے کافی آگے رہی ہے۔امیدوار جامعہ داخلہ پورٹل https://admission.jmi.ac.in پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ نتائج، انٹرویو کی تاریخ اور جامعہ میں داخلہ کاروائی سے متعلق آگے کیا کرنا ہے اس سلسلے میں تازہ ترین معلومات کے لیے جامعہ کا متعلقہ پورٹل چیک کرسکتے ہیں۔