’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے‘ ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

Wait 5 sec.

ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے۔رائٹرز کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے سنگین نتائج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکا نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے انجام دیا، اور یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا سخت آپریشنز اور شدید نتائج کا انتظار کرے، امریکا ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں کود چکا ہے، امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن امریکی اقدام سے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوگئی۔ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریںمرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف طاقتور، ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا، امریکا کو افسوسناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ماضی میں بھی مجرمانہ کارروائی پر امریکا کو فیصلہ کن جواب دیا تھا اس بار بھی امریکا کو فیصلہ کن جواب دیں گے۔#BREAKINGSpokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025واضح رہے کہ خاتم الانبیا یونٹ ایرانی مسلح افواج کا ایک خصوصی یونٹ ہے، جو براہِ راست جنرل اسٹاف کے ماتحت ہے اور پاسدارانِ انقلاب سے علیحدہ طور پر کام کرتا ہے۔