شہید قرار دیے گئے ایران کی القدس فورس کے سربراہ کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی زندہ نکلے، ان کی عوامی سطح پر موجودگی کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔ایران کی القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کی مبینہ شہادت سے متعلق افواہوں کے بعد ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں ایرانی لوگوں سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایران کے اتحادی گروپوں سے وابستہ متعدد میڈیا اداروں، بشمول حوثی گروپ کے المنار ٹی وی نے بھی یہ فوٹیج نشر کی ہے، جبکہ الجزیرہ نے بھی اس خبر کو رپورٹ کیا ہے جس میں اسماعیل قاآنی کو تہران میں ریلی کے شرکاء کے درمیان دیکھا گیا۔תיעוד: איסמאעיל קאאני, מפקד כוח קודס במשמרות המהפכה, השתתף ב”חגיגות הניצחון” בטהראן – ובכך הזים את הדיווחים על חיסולו @OmerShahar123 pic.twitter.com/ieFP9atcxi— כאן חדשות (@kann_news) June 24, 2025یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز نے جنگ کے اوائل میں ذرائع کا حوالہ دیئے بغیر اطلاع دی تھی کہ قاآنی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی رہنماؤں میں شامل تھے، یہاں تک کہ ایرانی میڈیا نے بھی شہداء میں ان کی تصویر شامل کر لی تھی۔تاہم اب لوگوں کے درمیان ان کی موجودگی کی یہ ویڈیوز درست ثابت ہوئیں تو ان کی شہادت سے متعلق پھیلائی گئی خبر جھوٹی ثابت ہوجائے گی۔BREAKINGThe commander of the Quds Force of the Iranian Revolutionary Guard, Ismail Qaani, appeared in Tehran.This is his first appearance since the war, and Israel claimed it had killed him. pic.twitter.com/LstsRdDvJh— RussiaNews (@mog_russEN) June 24, 2025یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسرائیلی حملے میں ان کی ہلاکت کی جھوٹی اطلاع دی گئی ہو، اکتوبر 2024 میں ایران کے اعلیٰ فوجی جنرل سے متعلق کہا جاتا تھا کہ وہ بیروت پر ایک اسرائیلی حملے میں مارے گئے تاہم یہ خبر بھی جھوٹی نکلی تھی۔Iranian television showed a photograph of General Ismail Qaani, commander of the Islamic Revolutionary Guard Corps’ Quds Force, along with images of other martyrs during the broadcast. pic.twitter.com/E8S6OvEiuE— Sprinter Observer (@SprinterObserve) June 14, 2025خیال رہے کہ جنرل اسماعیل قاآنی کو 2020 میں کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں شہید ہونے کے بعد انہیں القدس فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، القدس فورس، ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک عسکری کارروائیوں کی نگران شاخ ہے۔ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریںایران کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 610 افراد شہید ہوئے جن میں 2 ماہ کے کم عمر بچے سمیت 13 بچے شامل تھے، اس کے علاوہ 49 خواتین بھی جان کی بازی ہار گئیں۔یاد رہےکہ گزشتہ 12 روز سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری تھا تاہم آج امریکا اور قطر کی ثالثی میں ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔