اسرائیل نے ایران میں ایٹمی پلانٹ کے روسی ماہرین کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کروادی

Wait 5 sec.

اسرائیل نے روس کو ایرانی ایٹمی پلانٹ کے روسی ماہرین کی سیکیورٹی یقین دہانی کروا دی۔ترجمان کریملن کے مطابق اسرائیل نے بوشہر نیوکلیئرپلانٹ پر موجود روسی ماہرین کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ روس ایران کا شراکت دار ہے اور اسرائیل سے بھی اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں، بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے 2نئے یونٹس کی تعمیر کیلئے روسی ماہرین بھی موجودہیں۔روس نے امریکا کو ایران اسرائیل تنازع میں مداخلت سے خبردار کر بھی دیا ہے۔ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی فوجی مداخلت نہایت خطرناک قدم ہو گا امریکی مداخلت کے نتائج منفی اور ناقابل پیشگوئی ہوں گے، امریکا نے مداخلت کی تو خطے میں سنگین بحران جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا تنازعے میں کودنا عالمی امن کےلیے خطرہ ہے امریکا کی مداخلت سےخطےمیں نئی جنگ چھڑسکتی ہے۔