زہران ممدانی کا نیویار ک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا امکان

Wait 5 sec.

نیویار ک: زہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کا پہلا راؤنڈ بھاری اکثریت سے جیت لیا، اُنہوں نے سابق گورنر نیویارک اینڈریوکو مو پر غیر معمولی سبقت حاصل کی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زہران ممدانی کو سوا 4 لاکھ سے زائد ووٹ مل چکے ہیں، حریف امیدوار پر بھاری برتری حاصل ہوچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق نیویارک میں آباد پاکستانی کمیونٹی بھی ممدانی کومیئر کا انتخاب جتوانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق منگل کو شام ساڑھے 7 بجے تک نیویارک کے 9 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں نے ووٹ ڈالا۔ تاہم امریکی ٹی وی کے مطابق رات 9بجے تک تقریباً 11 لاکھ شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہ تعداد سن 2021 کے مئیر الیکشنز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔کوئنز علاقے کے رکن اسمبلی ممدانی کو نوجوان ووٹرز کی خاص طور پر حمایت حاصل ہے جو آخری روز لانگ آئی لینڈ سٹی میں انتخابی مہم میں مصروف رہے۔رپورٹس کے مطابق 33 برس کے ممدانی ڈیموکریٹک سوشلسٹ تصور کیے جاتے ہیں اور پچھلے چند ماہ میں تیزی سے ابھر کرصف اول کھڑے ہوچکے ہیں۔فلسطین ایکشن گروپ پر برطانیہ میں پابندی لگنے کا امکانممدانی نے سٹی بس اور چائلڈ کیئر کومفت کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔