نیو جرسی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر چاہتا ہوں، ایران سے بات کریں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ایران سے بات کریں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے یورپ سے نہیں، میں مذاکرات سے پہلے سیزفائر چاہتا ہوں، میں عراق جنگ کے بھی خلاف تھا۔کہا تھا اگر جنگ کرو تو تیل اپنے پاس رکھو مگر انہوں نے یہ نہیں کیا،ایک صح افی کی جانب سے کیے جانے والے سوال کہ انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ میرے انٹیلی جنس حکام غلط ہیں اگر ایسا کہتے ہیں، ڈائریکٹرانٹیلی جنس ایرانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق غلط ہیں۔امریکی صدر نے بتایا کہ ایران نے ایٹمی طاقت کیلئے تمام مٹیریل جمع کرلیا تھا۔ مجھےلگتا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت بنانے کے قریب تھا، رکنا بہت مشکل ہوگا۔