امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے میں فردو ایٹمی تنصیب پر 6 بڑے بنکر شکن بم گرائے ہیں۔فاکس نیوز رپورٹر نے حملوں کے فوری بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کرنے کا دعویٰ کیا ہے، رپورٹر شان ہینٹی نے کہا کہ امریکی صدر نے بتایا کہ فردو ایٹمی تنصیب پر چھ بڑے بنکر شکن بم مارے گئے ہیں۔صحافی شان ہینٹی کے مطابق بنکر بسٹر بم بی 52 بمبار طیاروں کے ذریعے گرائے گئے، جب کہ نطنز اور اصفہان میں واقع تنصیبات پر 30 ٹام ہاک میزائل داغے گئے، ٹرمپ کے مطابق نطنز اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ایران نے اسرائیل پر حملے کے لیے پہلی بار تباہ کن خیبر شکن میزائل استعمال کیارپورٹر کے مطابق ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ میزائل آب دوزوں سے 400 کلو میٹر دوری سے فائر کیے گئے ہیں۔دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے تو اسرائیل نے سفارت کاری کو اڑانے کا فیصلہ کیا، اس ہفتے یورپی وزرائے خارجہ سے مذاکرات کیے تو امریکا نے سفارت کاری پر حملہ کر دیا، اس سب سے آپ کیا نتیجہ اخذ کریں گے؟ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کیا برطانیہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے سمجھتے ہیں کہ ایران کو میز پر واپس آنا چاہیے، ایران اس چیز پر کیسے واپس آ سکتا ہے، جہاں کچھ نہیں چھوڑا گیا۔