ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کو ایک اور دھچکا، 3 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد

Wait 5 sec.

اسرائیلی فوج کو غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے تین یرغمالیوں کی لاشیں مل گئیں۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا کہ تین یرغمالیوں اوفرا کیدر، جوناتھن سمیرانو اور شی لیونسن کی لاشیں رات گئے غزہ میں فوجی اور شن بیٹ کے آپریشن کے دوران برآمد کی گئیں۔ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریںآئی ڈی ایف نے بتایا کہ لاشوں کی بازیابی کیلیے فوج کے یرغمالیوں کے ہیڈکوارٹرز یونٹ، ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور شن بیٹ کی جانب سے حاصل کردہ انٹیلی جنس کے تحت کیا گیا۔اوفرا کیدر کی عمر 71، جوناتھن سمیرانو کی 22 اور شی لیونسن 19 سال ہے۔ شی لیونسن ایک ٹینک کمانڈر تھے جو حملے کی صبح غزہ کی سرحد پر تعینات تھے۔تینوں لاشوں کو ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں شناخت کیلیے اسرائیل منتقل کیا گیا جہاں ان کے اہل خانہ نے ان کی شناخت کی۔اسرائیل کے مطابق غزہ میں حماس کے ہاتھوں اب بھی 50 شہری یرغمال ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ 20 زندہ ہیں اور دو دیگر افراد کی صحت کیلیے شدید خدشات ہیں۔