اتر پردیش کے بلند شہر میں دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار پُلیا سے ٹکرا کر اُلٹ گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کار پر سوار 5 افراد زندہ جل کر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔اطلاع کے مطابق جہانگیر آباد تھانہ علاقے میں جہانگیر آباد-بلند شہر شاہراہ پر گاؤں چاندوک چوراہے کے پاس بدایوں کی طرف سے آ رہی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ایک پُلیا سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد کار میں شدید آگ لگ گئی۔ کار میں موجود ایک معصوم سمیت 5 لوگ زندہ جل گئے۔ حادثے میں ایک لڑکی بُری طرح جھلس گئی جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔کار پر سوار افراد شادی کی تقریب سے دہلی لوٹ رہے تھے۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنا بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میں مومینا تنویز، ندا، زبیر علی اور دو سالہ زینل کی موت ہو گئی جبکہ گلناز شدید طور پر زخمی ہے۔#WATCH | Bulandshahr, Uttar Pradesh: Five people died, one injured after their vehicle rammed into the sides of a bridge, overturned and burst into flames. They were returning to Delhi after attending a wedding in Budaun.Tejveer Singh, SP (Rural), Bulandshahr says, "At 5.50 am… pic.twitter.com/00abAJLgOu— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) June 18, 2025بلند شہر کے ایس پی (دیہی) تیج ویر سنگھ نے بتایا کہ آج صبح 5.50 بجے جہانگیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ علاقہ کے جہانگیر آباد-بلند شہر شاہراہ پر ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کام شروع کیا۔دوسری طرف آگرہ تھانہ ٹرانس یمنا علاقے میں بھی سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں اس حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آموں سے بھرا ایک پک اَپ تیزی سے آ رہا تھا کہ اسی دوران ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا اور مارننگ واک پر آئے سڑک کنارے بیٹھے تین لوگوں کو کچل ڈالا۔ تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں اس حادثہ میں پک اَپ ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ذرائع کے مطابق لکھنؤ سے آموں سے بھرا پک اپ میکس آگرہ منڈی کی طرف تیزی سے آ رہا تھا کہ ہائی وے آتے ہی سروس روڈ پر اُلٹ گیا جس سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔