ایران کے بوشہر پاور پلانٹ کے قریب حساس علاقے میں ویڈیو بنانے والے ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے اس اقدام کو ملک کی سلامتی کے خلاف سنگین خطرہ قرار دیا ہے، ایرانی سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کردی ہے، بوشہر پاور پلانٹ ایران کا ایک اہم جوہری توانائی منصوبہ ہے جس کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ایران کے دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کو کیسے تباہ کیا؟ ویڈیو جاریدوسری جانب ایران کی سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد گروہ کو کو تہران کے جنوب مغربی قصبے سے گرفتار کیا گیا ہے، فورسز کے مطابق گرفتار 28 دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ حالیہ گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد لڑاکا طیاروں نے ایران میں حملہ کیا جس میں تہران کی سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹ اور میزائل تیار کرنے والے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں