اردو کا جب استشہاد کیا جاوے گاتیری لڑیوں کو استاد کیا جاوے گاجانے تجھ کو کتنا یاد کیا جاوے گا یاد تجھے بس لا تعداد کیا جاوے گاجس محفل میں تجھ محفل کے شعر پڑھیں گےمحفل بھر ”ارشاد ارشاد“ کیا جاوے گااے آئی سے تیری لڑیاں سرچ کرا کرہر اک کو ذی استعداد کیا جاوے گااردو محفل فورم! یاد یہ رکھنا ہر دمہر محفل میں تجھ کو یاد کیا جاوے گاتیرے آنگن کی ہر خوشبو ساتھ چلے گیبزمِ نو کو جب آباد کیا جاوے گااردو کی جو بھی نئی کوشش ہوگی اسامہ!اردو محفل کو بنیاد کیا جاوے گامحمد اسامہ سَرسَری