امریکی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچاتے ہوئے متعدد افراد کو موت کی نیند سلادیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک شہر میں ہفتے کے روز 2 ہوا کے بگولوں نے تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔رپورٹس کے مطابق نارتھ ڈکوٹا کے دیہی علاقے میں 70 سے 80 سال کے تین بزرگ اس طوفان کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مرنے والوں میں 2 جڑواں بہنوں سمیت مزید 3 افراد شامل ہیں جن کی ہلاکت نیویارک سے رپورٹ ہوئی۔رپورٹس کے مطابق ہوا کے بگولوں کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جب کہ گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکا کی دو ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست کینٹکی اور میزوری میں طوفانی بگولوں کی تباہی کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔سیکڑوں گھر تباہ، آندھی سے درخت اکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئی، بے گھر خاندانوں نے رات گاڑیوں میں گزاری تھی۔رپورٹ کے مطابق مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 19 افراد ہلاکمقامی حکام کا کہنا تھا کہ سینٹ لوئس کے علاقے میں 5 ہزار سے زائد گھر دوپہر کے طاقتور طوفان کے نظام سے متاثر ہوسکتے ہیں۔اسپتالوں میں ایمرجنسی کیسز میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا، سینٹ لوئس چلڈرن اسپتال اور بارنس جیوش اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم از کم 35 مریضوں کو لایا گیا۔