اسرائیل کا ایران پر میزائل داغ کر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

Wait 5 sec.

اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ایران کی جانب سے میزائل داغا گیا جسے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد شمالی اسرائیل میں سائرن کو فعال کر دیا۔ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریںاسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب، اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں خبردار کیا کہ ’تہران کانپے گا‘۔جبکہ اسرائیلی دفاعی وزیر کاٹز نے فوج کو ایران پر سخت حملوں کا حکم دے دیا۔وزیر دفاع کاٹز نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تہران کے قلب میں حکومتی اہداف کے خلاف سخت حملوں کے ساتھ زبردست جواب دیا جائے۔واضح رہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے جواب میں ایران نے قطر میں امریکا کے بڑے فوجی اڈے پر میزائل ڈاغے جس کے چند گھنٹے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں ملک باقاعدہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور جامع سیز فائر پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔بعدازاں ایران اور اسرائیل نے سیز فائر کا باضابطہ اعلان کیا۔