سابق ہندوستانی اسپن گیندباز دلیپ دوشی کا لندن میں انتقال ہو گیا۔ وہ دل کے امراض میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔ دلیپ دوشی کئی دہائی سے لندن میں مقیم تھے۔ بائیں ہاتھ کی گیند بازی ایکشن کے ساتھ دلیپ دوشی نے 1979 میں بشن سنگھ بیدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ 1983 تک انہوں نے کُل 33 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں 114 وکٹ لیے۔ انہوں نے ایک اننگز میں 5 وکٹ لینے کا کارنامہ 6 بار انجام دیا۔دلیپ دوشی کے انتقال سے کرکٹ دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بی سی سی آئی، سچن تندولر، انل کمبلے اور روی شاستری سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ تندولکر نے دلیپ دوشی کے انتقال کو کرکٹ دنیا کا بڑا خسارہ قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پوسٹ میں دلیپ دوشی سے جڑی اپنی یادیں شیئر کیں۔سچن نے لکھا، ’’میں دلیپ بھائی سے پہلی بار 1990 میں انگلینڈ میں ملا تھا۔ انہوں نے اس دورے پر مجھے نیٹ پر گیند بازی کی تھی۔ وہ مجھے بہت پسند تھے اور میں بھی انہیں پسند کرتا تھا۔ دلیپ بھائی جیسے گرمجوشی والے انسان کو بہت یاد کیا جائے گا۔ مجھے ان کی کرکٹ کی باتوں کی یاد آئے گی جو ہم ہمیشہ کرتے تھے۔ ان کی آتما کو شانتی ملے۔I met Dilipbhai for the first time in the UK in 1990, and he bowled to me in the nets on that tour. He was really fond of me, and I reciprocated his feelings. A warm-hearted soul like Dilipbhai will be deeply missed. I will miss those cricketing conversations which we invariably… pic.twitter.com/2UPQe7nc2j— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) June 23, 2025واضح رہے کہ دلیپ دوشی نے یک روزہ کرکٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 15 ونڈے میں 22 وکٹ اپنے نام کیے جہاں ان کا اکنامی ریٹ 3.96 رہا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سوراشٹر، بنگال، واروک شائر اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کی اور 238 میچوں میں 26.58 کی اوسط سے 898 وکٹ جھٹکے۔ دوشی نے 1970 کی دہائی کی مشہور اسپن چوکڑی کے بعد ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی اور 32 سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا۔اپنے شروعاتی برسوں میں دلیپ دوشی خاص کر گھریلو سرزمیں پر بے حد اثر دار ثابت ہوئے۔ انہوں نے صرف 28 ٹیسٹ میچوں میں اپنے وکٹوں کی تعداد 100 کے پار پہنچا دی۔ ان کا سب سے یادگار مظاہرہ 1981 میں ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر دیکھنے کو ملا جب انہوں نے ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ گیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ جھٹکے اور ہندوستان کو ایک معمولی ہدف کا بچاؤ کرنے میں مدد کی۔