برطانوی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر 2 افراد نے فوجی طیاروں پر اسپرے کر دیا

Wait 5 sec.

آکسفورڈ: برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے اڈے میں فوجی طیاروں پر اسپرے کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر فوجی طیاروں پر اسپرے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جو ایک بڑی سیکیورٹی بریچ ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فلسطین کے حامی کارکن ایئر فورس برائز نورٹن میں داخل ہو گئے تھے، فلسطین ایکشن گروپ نے سیکیورٹی خلاف ورزی کی فوٹیج بھی جاری کر دی ہے، اس واقعے میں کارکنوں نے 2 فوجی جہازوں پر سرخ سپرے کیا۔برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اس پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا یہ قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے۔برطانیہ میں بھی سورج آگ برسانے کو تیار، وارننگ جاریفوٹیج کے مطابق ایئر بیس پر 2 افراد داخل ہوئے تھے، جن میں سے ایک شخص الیکٹرک اسکوٹر پر داخل ہوا، انھوں نے جہاز کے انجن پر اسپرے کر دیا۔برطانوی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا، اور واقعے کی مشترکہ تحقیقات پولیس سے مل کر شروع کر دی گئی ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/06/uk.mp4