جاپانی ایئرلائنس کا ایک مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، مسافروں نے آخری پیغام بھی لکھ دیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں بوئنگ 737 کا طیارہ چین سے پرواز بھر کر جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کی جانب رواں دواں تھا، شنگھائی میں پرواز بھرتے ہی طیارہ میں خرابی آ گئی اور جہاز نیچے کی جانب آنے لگا۔رپورٹس کے مطابق تقریباً 26 ہزار فٹ اوپر سے طیارہ کو نیچے گرتا دیکھ کر مسافروں نے ’الوداعیہ پیغام‘ تک لکھ کر رکھ دیا تھا، مگر خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئرلائنس کے بوئنگ طیارے میں 191 مسافر سفر کررہے تھے، پائلٹ ٹیم کے اراکین کو جوڑ کر یہ تقریباً 200 افراد تھے۔جاپانی حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیبن میں کچھ ٹیکنیکل فالٹ کا مسئلہ سامنے آیا تھا، جسے پائلٹ ٹھیک کرنے کی کوشش میں مصروف ہو گئے۔ اسی دوران طیارہ کو 10 منٹ میں 26 ہزار فیٹ اونچائی سے نیچے کی جانب لایا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق جب طیارے نے فالٹ کے بارے میں الرٹ جاری کیا، تو پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ مسافر طیارہ کے نیچے اترنے کے ساتھ ہی ایئر ہوسٹیس نے تنبیہ جاری کی۔ تنبیہ سنتے ہی فلائٹ میں افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی، لوگوں نے چیخنا شروع کردیا۔کچھ لوگوں نے فوراً سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کیا، جبکہ کچھ لوگ آخری وصیت لکھنا شروع کردی۔ ایک مسافر نے لکھا کہ ”میرا جسم اب بھی یہیں ہے۔ میرے پیر کانپ رہے ہیں۔ جب آپ زندگی یا موت کا سامنا کرتے ہیں تو باقی سب کچھ ادنیٰ لگتا ہے۔دبئی سے کراچی آنیوالا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیاجاپان ایئرلائنس کے مطابق اس صورتحال کے بعد تمام مسافروں کو تقریباً 10 ہزار روپے معاوضہ کے طور پر دینے کی پیشکش کی ہے۔ واقعہ سے متعلق جاپان ایئرلائنس نے افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔