تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال بند کریں۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو ایرانی رہنما سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنا بند کریں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ اگر صدر ٹرمپ معاہدہ چاہتے ہیں تو انھیں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں اپنا ہتک آمیز اور ناقابلِ قبول لہجہ ترک کرنا ہوگا، ان کے رویے نے لاکھوں پیرو کاروں کے دلوں کو زخمی کیا ہے۔میں جانتا تھا خامنہ ای کہاں چھپے تھے میں نے جان بچائی، ٹرمپگزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ جیتنے کا جھوٹا دعویٰ کیا حالاں کہ ان کے ملک کو تباہ کر دیا گیا، میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں چھپے ہیں لیکن میں نے ان کی جان بچائی۔امریکی صدر نے کہا میں نے اسرائیل اور امریکی افواج کو خامنہ ای کو ہدف بنانے سے روکا تھا، میں نے حکم دیا کہ اسرائیلی طیارے تہران پر بڑے حملے سے پیچھے ہٹ جائیں، یہ جنگ کا سب سے بڑا حملہ ہوتا جس سے شدید تباہی آتی، ہزاروں ایرانی مارے جاتے۔