امریکی حملے کا نشانہ بننے والی ایران کی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں اس مقام پر بھاری مشینری کی موجودگی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تصاویر میں بلڈوزر اور کرین کو سائٹ تک تعمیر کردہ ایک نئی لنک روڈ کے اُوپر دکھایا گیا ہے۔ اس جوہری تنصیب پر امریکی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’فردو تباہ ہو گیا ہے۔‘