دوران پرواز مسافروں کو اچانک سانس لینے میں دقت ہونے لگی، پائلٹ نے کیا کیا؟

Wait 5 sec.

ادیس ابابا: ایتھوپیا کی ایئر لائنز کے بوئنگ ڈریم لائنر طیارے میں دوران پرواز اچانک آنے والی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو سانس لینے میں دقت ہونے لگی۔ادیس ابابا سے ممبئی جانے والی ایتھوپین ایئر لائنز کی فلائٹ ای ٹی 640 جمعہ کی رات پرواز کے دوران اچانک سنگین خرابی کا شکار ہو گئی، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے میں ’مڈ ایئر ڈپریشرائزیشن‘ (دورانِ پرواز دباؤ) کی حالت پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے 7 مسافروں کی طبیعت خراب ہو گئی۔پائلٹ نے طیارہ چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرایا، اس دوران ایک مریض کی حالت انتہائی خراب ہو گئی، جسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔’مڈ ایئر ڈپریشرائزیشن‘ وہ حالت ہوتی ہے جب طیارے کے کیبن میں ہوا کا دباؤ اچانک کم ہو جاتا ہے، یہ عام طور پر تکنیکی خرابی، جیسے کیبن پریشر سسٹم کی خرابی یا ہوائی جہاز کے ڈھانچے میں رساؤ کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسی صورت میں مسافروں کو سانس لینے میں تکلیف، چکر آنا یا صحت سے متعلق دیگر مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ایئرانڈیا کی ایک اور فلائٹ حادثے سے بچ گئی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگرپورٹ کے مطابق فلائٹ میں 300 مسافر اور عملے کے 11 ارکان سوار تھے، طیارے نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے ممبئی کے لیے پرواز بھری تھی، جب طیارہ بحیرۂ عرب کے اوپر 33،000 فٹ کی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، اس دوران طیارے کے کیبن پریشر میں اچانک کمی آ گئی، جس کی وجہ سے مسافروں اور عملے کے اراکین کو پریشانی اور صحت سے متعلق مسائل پیدا ہوئے۔طیارے میں سوار 7 مسافروں نے سانس لینے میں تکلیف اور چکر آنے کی شکایت کی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور طیارے کو بحفاظت ممبئی میں اتار لیا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کی سیکیورٹی پر پہلے ہی سے سوال اٹھ رہے ہیں، 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر بھی پرواز بھرنے کے 36 سیکنڈ بعد ہی حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔