یکم جولائی سے ٹرین ٹکٹ بکنگ سے لے کر کریڈٹ کارڈ تک بدل جائیں گے کئی ضابطے، آپ کی جیب پر پڑے گا سیدھا اثر!

Wait 5 sec.

یکم جولائی 2025 سے کئی بڑی تبدیلی نافذ ہونے جا رہی ہے، جو سیدھے طور پر عام لوگوں کی جیب اور روزمرہ کے کاموں پر اثر ڈالے گی۔ ریلوے ٹکٹ بکنگ، کریڈٹ کارڈ پمنٹ، آن لائن والیٹ، ٹرانزیکشن اور پین کارڈ جیسے ضروری کاموں کے ضابطے بدل رہے ہیں۔ ساتھ ہی ریلوے اپنا کرایہ بڑھانے والا ہے۔ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت طے ہوتے ہیں۔ اگر سلنڈر مہنگا ہوتا ہے تو کیچن کا بجٹ اپنے آپ بگڑ جائے گا۔ یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلی آپ کے بجٹ پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔ریلوے مسافر کرایہ میں ہوگا اضافہ:ہندوستانی ریلوے یکم جولائی 2025 سے مسافر کرایہ بڑھانے جا رہا ہے۔ کورونا وبا کے بعد یہ پہلی بار ہے جب کرایہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نان-اے سی کوچ کے لیے کرایہ 1 پیسے فی کلومیٹر اور اے سی کلاس کے لیے 2 پیسے فی کلومیٹر بڑھے گا۔ حالانکہ 500 کلومیٹر تک کی دوری کے لیے لوکل اور جنرل سکنڈ کلاس کے کرایہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ 500 کلومیٹر سے زیادہ کے سکنڈ کلاس سفر پر صرف 0.50 پیسے فی کلومیٹر کا معمولی اضافہ ہوگا۔ وہیں منتھلی سیزن ٹکٹ (ایم ایس ٹی) پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ریلوے ٹکٹ بکنگ کا نیا طریقہیکم جولائی سے ریلوے ٹکٹ بکنگ کا نیا طریقہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اگلے مہینے سے تتکال ٹکٹ بکنگ کے پروسس میں تبدیلی ہوگی۔ اب آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ یا ایپ سے ٹکٹ بک کرتے وقت ایک او ٹی پی آپ کے موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔ جب تک آپ اس او ٹی پی کو اِنٹر نہیں کریں گے، تب تک ٹکٹ بکنگ پوری نہیں مانی جائے گی۔اے ٹی ایم کا استعمال ہوگا مہنگاآئی سی آئی سی آئی بینک نے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن کو لے کر ضابطوں میں تبدیلی کی ہے۔ اب آئی سی آئی سی آئی صارف کسی دیگر بینک کے اے ٹی ایم سے اگر مہینے میں تین بار سے زیادہ پیسے نکالتے ہیں تو ہر اضافی فائنانشیل ٹرانزیکشن پر 23 روپے اور نان-فائنانشیل پر 8.50 روپے کا چارج لگے گا۔ اس سے اے ٹی ایم کا استعمال مہنگا ہوگا۔پین کارڈ سے جڑا نیا ضابطہاب نیا پین کارڈ بنوانے کے لیے آدھار کارڈ دینا لازمی کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے پین اور آدھار دونوں ہیں، تو انہیں لنک کرنا بھی ضروری ہے۔ اس کے لیے 31 دسمبر 2025 تک کا وقت دیا گیا ہے۔ وقت پر لنک نہ کرانے پر جرمانہ یا پین کارڈ اَن ویلڈ ہو سکتا ہے۔کریڈٹ کارڈ اور والیٹ پر نیا چارجایچ ڈی ایف سی بینک نے کریڈٹ کارڈ یوزرس کے لیے کچھ نئے چارج نافذ کیے ہیں۔ اب اگر آپ ڈریم 11، ایم پی ایل یا رمی کلچر جیسے گیمنگ ایپس پر مہینے میں 10000 روپے سے زیادہ خرچ کرتے ہیں، تو 1 فیصد اضافی چارج دینا پڑے گا۔ یہی چارج پے ٹی ایم، موبی کوئک اور فری چارج جیسے والیٹس میں بھی 10000روپے سے زیادہ لوڈ کرنے پر بھی لگے گا۔ اس کے علاوہ اگر یوٹی لیٹی بل (بجلی، پانی، گیس وغیرہ) کا پمنٹ 50000 روپے سے زیادہ ہوا تو وہاں بھی یہ اضافی چارج لگے گا۔ وہیں فیول پر 15000 روپے سے زیادہ ماہانہ خرچ خرچ ہونے پر بھی کارڈ یوزرس کو 1 فیصد کا چارج دینا ہوگا۔کریڈٹ کارڈ بل پمنٹ کا نیا سسٹمآر بی آئی کے نئے ضابطوں کے مطابق اب سبھی کریڈٹ کارڈ بل کا پمنٹ بھارت بل پمنٹ سسٹم (بی بی پی ایس) کے ذریعہ ہی کیا جا سکے گا۔ اس سے فون پے، کریڈ اور بل ڈیسک جیسے پلیٹ فارم متاثر ہوں گے، کیونکہ بی بی پی ایس پر فی الحال صرف 8 بینکوں نے یہ سہولت شروع کی ہے۔ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں ہوں گی طےہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں طے ہوتی ہیں۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی یکم جولائی کو گھریلو اور کمرشیل سلنڈروں کی قیمتیں طے ہوں گی۔