دہلی-این سی آر میں بدل گیا موسم، کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش شروع

Wait 5 sec.

دہلی-این سی آر میں آج دوپہر بعد موسم نے اچانک کروٹ لے لی۔ تیز آندھی اور سیاہ بادل چھا گئے اور کچھ علاقوں میں ہلکی، جبکہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔ اس بارش نے گرمی اور اُمس سے لوگوں کو راحت پہنائی ہے۔ ہفتہ کے روز تقریباً 3 بجے بادلوں کی وجہ سے اندھیرا جیسا چھا گیا، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بارش شروع ہو گئی۔#WATCH | Delhi: Rain lashes parts of the national capitalVisuals from IGI Airport pic.twitter.com/wrKClKIGnP— ANI (@ANI) June 28, 2025محکمہ موسمیات نے پہلے ہی دہلی-این سی آر میں اتوار اور پیر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی صبح بھی امکان ظاہر کیا تھا کہ ہفتہ کی شام تک موسم میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ آج دوپہر کے بعد اچانک سیاہ بادل دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں چھا گئے اور پھر دہلی کے کئی علاقوں میں بارش بھی شروع ہو گئی۔ بارش کے دوران کئی لوگ اس سہانے موسم کا لطف اٹھانے کے لیے گھروں سے باہر بھی نکل گئے۔ کچھ مقامات پر بچے بارش میں نہاتے ہوئے بھی نظر آئے۔محکمہ موسمیات پر بھروسہ کیا جائے تو ہفتہ کی شب کو دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں آندھی طوفان کا بھی اندیشہ ہے۔ اس دوران کئی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی اور کئی علاقوں میں موسلادھار بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ موسم بدلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں ابھی سے گراوٹ محسوس کی جا رہی ہے، یعنی رات ہوتے ہوتے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی جا سکتی ہے۔