عام آدمی پارٹی(عاپ) ایم پی سنجے سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش میں 27 ہزار سرکاری اسکولوں کو بند کئے جانے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف لوگوں میں غصہ ہے اور گاؤں گاؤں میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگیا۔سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں 42 لاکھ سرکاری اسکولوں کی تعلیم چھوڑی ہے۔ مرکزی وزیر تعلیمات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں یوپی میں آٹھ لاکھوں بچوں نے سرکاری اسکولوں کی تعلیم چھوڑی ہے اور ریاست کی حکومت اسکول کے اوپر ہی بلڈوزر چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5695 اسکول ایسے ہیں جہاں صرف ایک استاد ہیں۔ صرف علی گڑھ میں ہی 58000بچوں نے سرکاری اسکول کی تعلیم چھوڑ دی۔انہوں نے کہا کہ پورے اترپردیش میں جہاں جہاں بھی اسکول بند کئے جائیں گے وہاں عام آدمی پارٹی ان گاؤں کے اندر اور ضلع ہیڈکوارٹر پر تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکولوں کو قطعی بند نہیں ہونے دیں گے۔ عام آدمی پارٹی اس کی لڑائی لڑنے کا کام کرے گی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ انضمام کا مطلب اسکولوں کو ختم کرنا ہے۔ سرکاری اسکولوں کو بند کرنا ہے۔