شیری بیباس کا معاملہ، حماس کی دی ہوئی نئی لاش اسرائیل پہنچ گئی

Wait 5 sec.

تل ابیب: شیری بیباس کی لاش کی حوالگی کے معاملے میں گڑبڑ سامنے آنے کے بعد حماس کی دی ہوئی نئی لاش اسرائیل پہنچ گئی ہے، حماس نے جمعہ کو شیری بیباس کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی تھی۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی یرغمالی شیری بیباس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو حماس کی جانب سے حوالے کی گئی لاش پہنچ گئی ہے، اسرائیل کے فرانزک حکام لاش کا معائنہ کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک شناخت کی تصدیق نہیں کر پائے ہیں۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے دی ہوئی شیری بیباس کی لاش کی تحقیقات جاری ہیں، الجزیرہ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ لاش میں گڑبڑ اس لیے ہوئی کہ اسرائیلی فضائی حملے کی وجہ سے ملبے میں شیری بیباس کی لاش دیگر انسانی باقیات کے ساتھ خلط ملط ہو گئی تھی۔ اسرائیل نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حماس کی جانب سے جمعرات کو ان کے حوالے کی گئی لاش شیری بیباس کی نہیں بلکہ کسی نامعلوم خاتون کی تھی۔حماس کے عہدیدار نے شیری بیباس کی لاش کی واپسی کے سلسلے میں گڑبڑ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو ٹھہرایا، طاہر النونو نے ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ہم معاہدے کے پابند ہیں، غلطیاں ہو سکتی ہیں، ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، حماس نے جنگ بندی کے بدلے جنگ کے شروع میں قیدیوں کو رہا کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن نیتن یاہو نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا، اس وقت تمام یرغمالی زندہ تھے۔کسی اسرائیلی کی لاش رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں، حماس کا اسرائیل کو جوابحماس کے عہدیدار نے نیتن یاہو پر نومبر 2023 میں پہلی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کرنے پر بھی تنقید کی، اگر وہ انکار نہ کرتے تو یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہو جاتی، جن میں ہلاک ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔