امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’غزہ ریزورٹ‘ کی اے آئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کے بعد کی منظر کشی سے متعلق ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں موجودہ غزہ کو نئے انداز میں بدلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ایک ماہر اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایک عہدے دار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کی مذمت کی ہے، جس میں جنگ سے تباہ حال غزہ کو سمندر کے کنارے ایک ریزورٹ کی طرح دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں غار سے نکلتے بچوں کو غزہ کے ساحل کی طرف جاتا دکھایا گیا، ساحل پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ تفریح کر رہے ہیں۔اے آئی سے بنی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ میں امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بہت قد آور مجسمہ بھی نصب ہے، جب کہ کچھ مقامات کے نام بھی ٹرمپ سے منسوب کر کے دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو کے آخری حصے میں غزہ کے ساحل پر ڈالرز کی بارش بھی دکھائی گئی ہے۔