اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصر-غزہ سرحد سے فوج نہ ہٹانے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے فوجی لبنان کے ساتھ سرحد پر واقع ایک بفر زون میں "غیر معینہ مدت تک قیام” کر رہے ہیں اور ان کی تعیناتی "صورتحال پر منحصر” ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک بفر زون ہے ہمیں امریکا سے گرین سگنل ملا ہم نے انہیں ایک نقشہ دیا، اور ہم غیر معینہ مدت تک قیام کر رہے ہیں یہ صورتحال پر منحصر ہے، وقت پر منحصر نہیں، حماس نے اسرائیل کی جانب سے مصر اور غزہ سرحد سے انخلاء سے انکار کی مذمت کی ہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خیال "جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی” ہے حماس جنگ بندی کے معاہدے کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے ثالثوں، عالمی برادری اور تمام متعلقہ فریقوں پر بھی زور دے رہی ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کو معاہدے کے تقاضوں اور شقوں کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدام کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور اس کی مجرمانہ حکومت جنگ بندی معاہدے میں خلل ڈالنے اور اسے ناکام بنانے سے روکنے کے لیے سخت محنت کریں۔