سعودی عرب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر کے 45 ممالک میں قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک شروع ہونے میں ایک یا دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے اس ماہ مقدس میں جہاں زائرین عمرہ کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں وہیں ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر کے 45 ممالک میں قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے 45 ممالک میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اس کے علاوہ قرآن مجید کے 79 زبانوں میں تراجم بھی مختلف ممالک میں تقسیم کیے جائیں گے۔ان نسخوں کی تقسیم مختلف ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے اسلامی اور ثقافتی مراکز اور مذہبی اتاشیوں کے ذریعہ کی جائے گی۔قرآن پاک یہ دیدہ زیب نسخے ایک خاص ایڈیشن ہیں جو شاہ سلمان کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تحفہ ہیں۔ ان نسخوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہایت مہارت اور کاریگری کے ساتھ طباعت کی گئی ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کے ان نسخوں کی دنیا بھر کے ممالک میں ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔رمضان المبارک میں حرمین شریفین آنے والے زائرین کے لیے ہدایت نامہ جاری