واشنگٹن: امریکا میں رہنے والے تارکین وطن کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور حکم جاری کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے لیے رجسٹری بنانے کا منصوبہ لے کر آ گئے ہیں، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق رجسٹری تارکینِ وطن کو اپنی ذاتی معلومات جمع کرانے یا جرمانے اور قید کی سزا کے لیے ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت احکامات کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت امریکا میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن مقیم ہیں، جن میں سب سے زیادہ ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں آباد ہیں۔خبر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کے روز کہا کہ اس نے ملک میں 14 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر دستاویزی تارکین وطن کو رجسٹر کرنے اور ان کے انگلیوں کے نشانات امریکی حکومت کو فراہم کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، جو غیر رجسٹر تارکین وطن ایسا نہیں کریں گے وہ مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کریں گے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کے اس اعلان سے ان تارکین وطن پر از خود واپس جانے کے لیے دباؤ میں زبردست اضافہ ہو جائے گا، جو پہلے ہی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے شدید دباؤ میں ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار بارہا ایسے تارکین وطن کو امریکا سے جانے کی تاکید کر چکے ہیں، تاہم اب انھیں ایک واضح خطرہ لاحق ہو جائے گا۔امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم متعدد پاکستانی ڈی پورٹمحکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ترجمان ٹریسیا میک لافلن نے سیکریٹری کرسٹی نوم کا حولاہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ’’صدر ٹرمپ اور سیکریٹری نوم کا غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں رہنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے، اب چلے جائیں، اگر آپ ابھی چلے جاتے ہیں، تو آپ کو واپس آنے اور ہماری آزادی سے لطف اندوز ہونے اور امریکی خواب کو جینے کا موقع مل سکتا ہے۔‘‘