روس کے یوکرین پر فضائی حملے

Wait 5 sec.

یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ روس کی فوج کے یوکرین پر تازہ فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراماٹوسک شہر میں روسی حملے سے ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ دارالحکومت کیف ریجن سمیت دیگر علاقوں میں روسی فضائی حملوں سے 2 خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔یوکرینی فوج نے روس کی جانب سے یوکرین پر 7 میزائل اور 213 ڈرون داغنے کا الزام بھی عائد کیا ہے، روس کے 6 میزائل اور 133 ڈرون مار گرائے دیگر میزائل اور ڈرون ٹارگٹ تک نہیں پہنچ پائے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے صدر واشنگٹن آکر معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے لیے امن دستوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکیامریکی صدر نے کہا کہ یورپ امریکی کاروباری اداروں کو سزا دینے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکس استعمال کرتا ہے، ٹرمپ نے امریکا میں تانبے کی درآمدات پر نئے ٹیکس کی تحقیقات کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ہیلتھ کیئر اخراجات میں شفافیت کے حکم نامے سمیت کئی دیگر پر دستخط کردیے ہیں۔