فیملی ممبرز سمیت 6 افراد کا قتل کرنے والے نوجوان نے تھانے پہنچ کر پولیس کو کیا بتایا؟

Wait 5 sec.

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ نوجوان فیملی ممبرز سمیت 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود تھانے پہنچ کر اعتراف جرم کر لیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 6 افراد کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ ونجراموڈو میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کی جس میں ملزم کا 13 سالہ بھائی، دادی، چچا، چچی اور نامعلوم نوجوان لڑکی بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر اس کی گرل فرینڈ تھی۔ملزم نے والدہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی جو تشویشناک حالت میں اس وقت نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کانگریس کے اہم رہنما قتلپولیس کے مطابق قتل کی واردات کا آغاز پیر کی سہ پہر 3 بجے کے قریب ہوا جب ملزم نے سب سے پہلے اپنی دادی کو گھر میں قتل کیا، پھر اس نے قریبی گاؤں ایس این پورم کا سفر کیا جہاں چچا اور چچی کو موت کے گھاٹ اتارا۔ ملزم واپس گھر آیا اور بھائی کو قتل کیا۔ملزم نے خود تھانے پہنچ کر پولیس قتل کی واردات کے بارے میں بتایا۔ اس نے بتایا کہ قتل کی منصوبہ بندی پہلے سے کی تھی، گھر والے قرض کی ایک بڑی رقم کے ادائیگی میں میری مدد نہیں کر رہے تھے، خلیجی ملک میں ایک کاروباری ادارے میں مالی نقصان اٹھانے کے بعد میں نے اہل خانہ سے مدد مانگی تھی۔پولیس کو ملزم کی وضاحت پر شک ہے لہٰذا معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ملزم اور اس کا چھوٹا بھائی والد کے کاروبار کے خاتمے کے بعد کیرالہ واپس آنے سے پہلے خلیجی ملک میں والد کے ساتھ رہتے تھے۔قتل کرنے کے بعد ملزم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی جان لینے کی کوشش میں چوہے کا زہر کھا لیا تھا لیکن اسے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔