واشنگٹن: غیر منتخب ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ آج بدھ کو ایلون مسک ٹرمپ کے پہلے کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایلون مسک صدر کے سینئر مشیر کی حثیت رکھتے ہیں، وہ سرکاری کارکردگی کے محکمے ڈوج کے سربراہ بھی ہیں، انھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اخراجات میں کمی کا کام سونپا ہے۔دوسری طرف ڈیموکریٹک رہنماؤں نے کابینہ اجلاس میں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او مسک کی شرکت کو ’’غیر جمہوری‘‘ عمل قرار دے دیا ہے، تاہم کابینہ اجلاس میں مسک کی شرکت سے ٹرمپ انتظامیہ میں ارب پتی ٹیک انٹرپرینیور کے زبردست اثر و رسوخ کا پتا چلتا ہے۔ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکیامریکی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاسوں میں عام طور پر صدر اور نائب صدر کے علاوہ صدارتی مقرر کردہ کابینہ سیکریٹریز اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف شرکت کرتے ہیں۔تارکین وطن ہوشیار، ٹرمپ نے ایک اور حکم جاری کر دیا