منشیات پکڑی نہ جائے اس لیے اسمگلنگ کے نت نئے طریقے آزمائے جاتے ہیں ایک اسمگلر سر پر بالوں کی وگ میں منشیات چھپانے کے باوجود پکڑا گیا۔منشیات کی اسمگلنگ دنیا بھر کا مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لیے ہر ملک میں انسداد منشیات ادارے سرگرم رہتے ہیں۔ ایک چالاک شخص نے منفرد طریقہ اختیار کرتے ہوئے سر پر لگی بالوں کی وگ میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی تاہم اس کو بھی دھر لیا گیا۔غیر ملکی منشیات اسمگلنگ کا یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا جہاں ایک ہوائی اڈے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایسے چالاک ملزم کو منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا جب وہ وہ اپنے سر میں لگی وگ میں کوکین کی ایک بڑی مقدار چھپا کر بیرون ملک (ایمسٹرڈم) سفر کرنے والا تھا۔کولمبیا ایئرپورٹ پولیس کی جانب سے اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بھاری مقدار میں کوکین جس کی مالیت 10 ہزار امریکی ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے اپنے سر پر لگائی گئی بالوں کی وگ میں چھپا کر لے جا رہا تھا تاہم ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے اسے تلاش کر کے گرفتار کر لیا، اور اس کے قبضے سے منشیات ضبط کر لی۔ملزم جب جنوبی امریکی ملک پر واقع کارٹیجینا ہوائی اڈے پر سیکیورٹی اسکینر سے گزرا تو ایک ایکسرے میں اس کے سر کے اندر عجیب وغریب شے کی نشاندہی ہوئی۔بارڈر سکیورٹی نے جب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ملزم کے سر کے بال بالکل اصلی نہیں بلکہ وگ لگی ہوئی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اس وگ کو کاٹ کر منشیات کو اس کے اندر سے نکالا۔